تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:3

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بٹل سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

جیو نیوز - راولپنڈی… لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی ، جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ واقعے پر پاکستان نے بھارتی حکام کو اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.