11 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:36
پشاور: چارسدہ روڈ پراسٹیڈیم میں خودکش حملہ، 4 افراد جاں بحق،11 زخمی
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں چارسدہ روڈ پر اسٹیڈیم میں خودکش حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے وقت آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کی جارہی تھی، دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ پشاور کے علاقے شاہی باغ کے قریب طہماس خان اسٹیڈیم میں دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں وادی تیرہ کے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک نوجوان اسٹیڈیم داخل ہوا جس نے پہلے فائرنگ کی اور پھر دھماکے سے خود کواڑالیا، دھماکے کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ ریسیکیو اور سیکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور علاقہ کو چاروں طرف سے گھیر کرتلاش اور تحقیقات کا کام شروع کردیا گیا، دھماکے کی جگہ پر موجود ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ اور کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان تھی۔ دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔