تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:24

تبدیلی دھرنوں سے نہیں ووٹ سے آئے گی، نثار کھوڑو

جیو نیوز - کراچی …سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ تبدیلی دھرنوں سے نہیں ووٹ سے آئے گی، عمران خان اور طاہرالقادری اگلے انتخابات کا انتظار کریں۔اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان دھرنوں سے انتخابات کو متنازع نہ بنائیں۔ گزشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا مینڈٹ چْرایا گیا مگر دل پر پتھر رکھ کر نتیجہ قبول کیا تاکہ ادارے مضبوط ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری اگلے انتخابات کا انتظار کریں،ملک مڈ ٹرم انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش نہیں چلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.