11 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:40
ٹریبونل اور عدالتیں خواہشات پر فیصلے نہیں دیتیں ،سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں پی ٹی آئی کا کچا چٹھا لاہور پریس کلب میں کھول دیا ، کہتے ہیں ٹریبونل اور عدالتیں خواہشات پر فیصلے نہیں دیتیں ۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان یہ چاہتے ہیں کہ عدالتیں ان کے حق میں فیصلہ دیں لیکن عدالتیں خواہشات پر فیصلہ نہیں کرتیں۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ عمران خان سیاست میں رہیں ، لیکن ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف کی کارکردگی بھی سامنے رکھ دی۔