تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:1

نواز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، پائپ لائن منصوبے پر تبادلہ خیال

جیو نیوز - تہران…وزیراعظم نواز شریف نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گیس پائپ لائن مکمل کرنے اور ایران سے بجلی کی درآمد کی سہولت کیلئے بھی بات چیت کی ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ایرانی سرحدی محافظوں کی اعلیٰ کمان پاکستان پر سنگین الزامات عائد کر رہی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.