تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:54

گورنرسردارمہتاب نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

جیو نیوز - پشاور…خیبرپختونخواکے گورنرسردارمہتاب احمد خان نے کہاہے کہ حکومت طالبان مذاکرات میں پیش رفت نظر نہیں آرہی۔بامقصد مذاکرات کیلئے فریقین کوعملی کردارا ادا کرناہوگا۔گورنرسردارمہتاب احمد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پشاورخودکش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔گورنر کے ہمراہ خیبر ایجنسی کے پولٹیکل ایجنٹ ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور بھی موجود تھے۔ میڈیاسے گفتگومیں گورنرنے کہاکہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات میں سنجیدہ پیشرفت نظر نہیں آرہی۔ گورنرکاکہناتھاکہ مذاکرات کو بامقصد بنانے کے لیے فریقین عملی کردارا ادا نہیں کرتے، تو بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔سردارمہتاب نے آئی ڈی پیز پر خود کش حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ انسانیت سوز واقعہ ہے۔ خود کش دھماکوں سے آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل متاثر نہیں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.