تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:18

حکومت گرانا نہیں چاہتے ،حکومت مسائل کا حل تلاش کرے،جاوید ہاشمی

جیو نیوز - اسلام آباد…تحریک انصاف کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت گرانا نہیں چاہتے لیکن حکومت مسائل کا حل تلاش کرے۔شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے احتجاج سے نظام کوکوئی خطرہ نہیں ۔ اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سونامی کو ڈی چوک سے آگے نہیں جانے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد ملک کو بچانے کے لیے ہے۔11مئی 2013 کو عدلیہ اورچیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کیا مگر انہوں نے قوم کی امانت میں خیانت کی۔ اس موقع پرتحریک انصاف کیایک اورسینئررہنماشاہ محمود قریشی نے جیونیوزکو تحریک انصاف کے جلسے کی کوریج سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تاریخی احتجاج کریگی تاہم اس سے نظام کوکوئی خطرہ نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.