تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:25

عمران خان پہلے نیا خیبر پختونخوا بنائیں تب عوام یقین کریں گے،پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز کی اسکرینز سے ثابت ہو گیا کہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں انتظامیہ کی جانب سے ایسی کوئی بھی رکاوٹ کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہ رہتی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ پہلے نیا خیبر پختونخوا بنائیں تب عوام ان پر یقین کریں گے، ان کا کہنا تھا اگر عمران خان میٹرو بس منصوبہ کی ذمہ داری لیتے ہیں توانہیں 8ارب روپے دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.