11 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:54
عمران خان کو بہتسے الزامات کے جواب دینا ہونگے،سینئر صحافیوں کی آراء
جیو نیوز - کراچی…سینئر صحافی اور جیو نیوز کے معروف پروگرام کامران خان کے ساتھ کے میزبان کامران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بھی دلائل کے ساتھ جواب دینے کا حق ہے اور ہم عمران خان سے کہتے ہیں ک یہ حق وہ ہمیں بھی دیں ، انھوں نے کہا کہ اگر وہ جواب سے مطمئن نہیں تو کوئی فورم بتائیں جہاں جواب دیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب جیو کے پروگرام دھرنہ ورنہ کے میزبان مسعود رضا سے گفتگو کے دوران کیا۔جنگ جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر اور سینئر صحافی افتخار احمد نے کہا کہ جنگ گروپ پاک بھارت تعلقات میں بہتری چاہتا ہے،عمران خان کی بھی یہی پالیسی ہے،ہماری انکو دعوت ہے کہ وہ اپنے الزامات ثابت کرنے کے لیے ہمارے پاس آجائیں۔اس موقع پرکنٹرولرجیونیوزانصار نقوی نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ ایک نظام کے تحت چلتا ہے،جیوکا نظام بھی ایک طریقے کے تحت چلایا جاتا ہے،اہم خبروں پر مشاورت سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جیونیوزمیں ہرکام پیشہ ورانہ طریقے سے کیاجاتاہے،الزام تراشی کرکے اسے ثابت بھی کرناہوتا ہے،سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان کوبہت سارے الزامات کے جوابات دینے ہوں گے، پہلے عدالتوں پرتنقیدکی بعدمیں معافی مانگ لی،وہ الزامات لگارہے ہیں لیکن ثبوت پیش نہیں کرتے، فخرالدین جی ابراہیم کی تعریفیں کرتے تھے،اب تنقیدکرتے ہیں،عمران خان گلیوں کی زبان استعمال کرتے ہیں،سینئر صحافی انصارعباسی نے کہا کہ عمران خان کے جنگ اورجیوپرالزامات سے مایوسی ہوئی،مذاکرات کی حمایت کرتے رہے ہیں جس کی عمران خان نے بھی حمایت کی،الزامات عائد کرنا آسان ہے ثابت بھی کرنا چاہیے۔