تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:58

دنیا میں قیام امن کے لیے مل کر کوششیں کرنے کا وقت آگیا ،گورنر پنجاب

جیو نیوز - لاہور…گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ خطے کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ہمسایوں سمیت تمام ملکوں کے ساتھ ہم آہنگی اور بہتر تعلقات ناگزیر ہیں۔مختلف ممالک کے سفیروں نے گورنر ہاوٴس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں کی جائیں ،عالمی امن کے لئے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں،جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایڈ نہیں ٹریڈ کی ضرورت ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں انہیں ہر طرح سے سہولتیں فراہم کی جائیں گی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.