12 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:46
عمران خان امن کی آشاکے پروگرام کیساتھ رہے ہیں؛ شاہ رخ حسن
جیو نیوز - کراچی… ایم ڈی جنگ گروپ شاہ رخ حسن نے کہا ہے کہ عمران خان امن کی آشاکے پروگرام کیساتھ رہے ہیں، امن کی آشا سے متعلق سرکاری حکام کو بریفنگ بھی دی گئی ہے، جبکہ امن کی آشاکیلئے ڈی جی آئی ایس پی آرکی حمایت حاصل رہی ہے۔ شاہ رخ حسن کا کہنا تھا کہ اسدعمراورشفقت محمود امن کی آشاکی کمیٹی میں شامل ہیں، عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، انہوں نے آج ذاتی حملے کیے ہیں، عمران خان کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔ شاہ رخ حسن کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری سے خطے میں معاشی تبدیلی آئے گی، صنعت کاروں اور تاجروں نے اس پروگرام کی حمایت کی ہے۔