تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:2

تحریک انصاف کی اسلام آباد میں ریلی، جیو کا تابوت، جنگ اور جیو کیخلاف نعرے

جیو نیوز - اسلام آباد…ایک کے بعدایک۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے جیونیوز پرسنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی اوردھمکیاں بھی دیتے رہے۔ پہلے تسلیم کیاکہ آئی ایس آئی کے خلاف لاپتہ افراد کے کیس میں سب سے پہلے احتجاج کرنے وہ خودنکلے لیکن ساتھ ہی کہاکہ جیونیوز نے آئی ایس آئی چیف کے ساتھ جو کیا وہ فوج کے خلاف سازش تھی۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں عمران خان نے جلسہ تو انتخابی دھاندلیوں کے خلاف کیا تاہم خطاب میں ان کی زیادہ توجہ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کیخلاف رہی۔ عمران خان خود توپہلے ایک ٹی وی پروگرام میں ملٹری انٹیلی جنس کے ایک بریگیڈئرپرلاہورمیں انتخابی دھاندلی کاالزام لگاچکے تھے، اس کا جلسے میں ذکر کرنا توبھول گئے لیکن جیونیوزضروران کے نشانے پررہا۔ دوران خطاب پہلے اقرار کیا کہ انہوں نے لاپتہ افرادکے معاملے پر آئی ایس آئی کے خلاف 2003 میں احتجاج کیا تھا اوراگلے ہی لمحے کہنے لگے کہ فوج کیخلاف سازش توجیونیوزنے کردی۔ عمران خان کی تقریر کے دوران ان کی جماعت کے کارکن جیونیوز کے پلے کارڈرز کو کراس لگاکر پھاڑتے اور نذرآتش کرتے رہے اور خود عمران خان جیونیوزکے سربراہ کو کوستے رہے۔ تحریک انصاف کے جلسے میں جیونیوز کا تابوت بھی لایا گیا۔ عمران خان نے پہلے جیو نیوز پردھاندلی کا الزام دہرایا اور الزام کی فہرست میں یہ بھی شامل کردیاکہ انہیں طالبان خان بھی جیونیوز نے بنایا۔ تجزیہ کاروں کی رائے میں جلسے میں عمران خان کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیاگروپ کو براہ راست نشانہ بناناجمہوری اقدار کی خلاف ورزی اور افسوس ناک اقدام ہے، انہیں کسی بات پراعتراض تھاتوجیونیوز کے چینل پرآکر اپنا گلہ شکوہ کرتے اور حساب برابر کردیتے۔ بالکل ایسے ہی جیسے وہ عام انتخابات پرجیونیوزکے پروگراموں میں شرکت کرکے اس کی تعریفوں کے پل بھی باندھتے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.