تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:18

میڈیا الیکشن میں دھاندلی نہیں کرسکتا ؛ فافن

جیو نیوز - کراچی…فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر مدثر رضوی نے کہا ہے کہ میڈیا الیکشن میں دھاندلی نہیں کرسکتا اورالیکشن میں تحریک انصاف کا جیو پردھاندلی کا الزام بچکانہ ہے۔ عمران خان کے الزامات پر ردعمل دینے والے مدثر رضوی فافن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، جبکہ فافن کے بارے میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان تین مئی کی پریس کانفرنس میں خود فافن پر اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں اور واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ فافن ایک آزاد ادارہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.