تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:50

233گھنٹے گزرگئے، عمران خان نے افتخار احمد کے چیلنج کا جواب نہیں دیا

جیو نیوز - کراچی…ان سوئنگرز کرانے کے لیے مشہور عمران خان نے چند دن پہلے جیو پر الزامات کے کئی باوٴنسر پھینکے، جیو نے اس پر کپتان صاحب کو سنگل وکٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کردی، 233 گھنٹے گزرچکے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تھے تو فیئرپلے اور اسپورٹس مین اسپرٹ میں کوئی ان کا ثانی نہیں تھا، لیکن تقریباً دس دن پہلے انھوں نے ایک اوور میں دو باوٴنسر کراتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور جیو،،دونوں نے الیکشن میں دھاندلی کی ہے، غیر جانب دار مبصرین نے عمران خان کے الزامات کو نوبال قرار دیا تھا، جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے انھیں پیشکش کی کہ وہ ان کے ساتھ سنگل وکٹ میچ کھیلیں، عمران جیسی چاہے بولنگ کرائیں، جیسے جی چاہے سوالات کریں، افتخار احمد ان کی ہر ان سوئنگر اور آوٴٹ سوئنگر کا جواب دیں گے، دس روز سے مسلسل یہ پیشکش کرنے کے باوجود عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.