تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:51

چمن: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نصب تین بم ناکارہ بنا دئیے گئے

جیو نیوز - چمن…چمن میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب نصب تین بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا، بم چیک پوسٹ کو جانے والی سڑک کے کنارے گھی کے کنستر میں چھپائے گئے تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے سرحدی علاقے میں واقع ایف سی کے تالاب چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے تین بم نصب کئے تھے، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو بم تین تین کلو ، جبکہ ایک بم سات کلو وزنی تھا جنہیں گھی کے کنستر میں چھپایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.