تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:55

حامد میر حملہ، تحقیقاتی کمیشن آج سے دوبارہ کارروائی شروع کرے گا

جیو نیوز - کراچی… سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں حامد میر پر قاتلانہ حملے کا تحقیقاتی کمیشن آج سے دوبارہ کارروائی شروع کرے گا۔ گزشتہ سماعتوں میں سینئر صحافی اور جیو نیوز کے سینئر اینکرحامد میر اپنا بیان کمیشن کو ریکارڈ کراچکے ہیں، جبکہ پولیس، رینجرز، انٹیلی جنس بیورو، سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر تفتیشی افسران کی ٹیم کمیشن کے روبرو پیش ہو کر تحقیقات اور رپورٹ جمع کرا چکی ہے۔ کمیشن کے اعلامیے کے مطابق اگر کوئی شخص واقعے سے متعلق گواہی اور مواد دیناچاہتا ہے تو وہ کمیشن سے رابطہ کرسکتا ہے، گواہی دینے والے کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.