تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:32

ڈیرہ اسماعیل خان:گومل میڈیکل کالج کے باہر دستی بم دھماکا،ایک شخص جاں بحق

جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان …ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے باہر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔بم حملے میں ایک نیم سرکاری ادارے کا سیکیورٹی گارڈ خرم عباس جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.