تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:41

12 مئی 2007 ،آج یومِ سیاہ منایا جارہا ہے، وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

جیو نیوز - اسلام آباد… 12 مئی 2007 کو کراچی میں شہریوں اور وکلاکے قتل عام کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔سانحہ بارہ مئی کیخلاف یوم سیاہ پاکستان بار کونسل کی اپیل پر منایا جارہاہے ۔ نواب شاہ ،خیرپور اور نوشہرو فیروز میں وکلا ہڑتال کررہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔بہاول پور اور بہاولنگر میں بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جارہاہے۔ ڈیرہ غازی خان ،وہاڑی ،رحیم یار خان میں بھی وکلا مقدمات کی پیروری کیلیے عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میں وکلا یوم سیاہ منا رہے ہیں۔سرگودھا میں وکلا نے سانحہ بارہ مئی کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.