12 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:1
کراچی:کارساز کے قریب گاڑی پر فائرنگ،زخمی نیوی اہلکاردم توڑ گیا
جیو نیوز - کراچی…کارساز کے قریب گاڑی پر فائرنگسے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں طبی امداد دیئے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت نیوی کے اہل کار غلام اکبر کے نام سے ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اکی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے نیوی کا اہل کار غلام اکبر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا آپریشن کیا جارہا تھاکہ وہ چل بسا۔پولیس نے جائے وقوع سے موٹرسائیکل اور ایک پستول قبضے میں لی ہے۔