12 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:50
سلیمان لاشاری قتل کیس :شناختی پریڈمیں والدہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں پولیس افسر کے بیٹے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سلیمان لاشاری کی والدہ اور بھائی نے عدالت میں چار ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس افسر کے بیٹے سلیمان ابڑو نے اپنے والد کے سیکیورٹی گارڈ زکے ساتھ مل کر سلیمان لاشاری کو قتل کردیا تھا۔ مقدمے کے ملزم چار پولیس اہلکاروں راشد، یاسین ، مقبول اور عمران کی شناخت پریڈ جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی ، جس میں مقتول کی والدہ اور بھائی نے چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ مقتول سلیمان لاشاری کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان لاشاری پر جب حملہ کیا گیا وہ پڑھ رہا تھا۔