تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:22

بجلی چوری ایک سیاسی مسئلہ بن چکا ہے،عابد شیر علی

جیو نیوز - ملتان…وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایک سیاسی مسئلہ بن چکا ہے۔ موجودہ حکومت نے اسے جنگی بنیادوں پر حل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔وہ ملتان میں میپکو کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے شہروں میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔میپکو کے 25 فیڈرز ہائی لاسز پر ہیں۔ان فیڈرزمیں 14 سے 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔جو محکمے کے کاموں میں مداخلت کریگا اسے معافی نہیں ملے گی۔احتساب کا عمل پورے پاکستان میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کب کس سندھی کو چور کہا ہے۔ملک کے کسی کونے میں بجلی چوری برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے بجلی چوری ہر صورت روکی جائے ۔تھرڈ پارٹی آڈٹ کی منظوری گزشتہ روز خواجہ آصف نے دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.