12 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:42
ہنگامہ آرائی،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی وضاحت قبول کر لی
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی وضاحت قبول کر لی،تاہم قرار دیا کہ سیاسی قائدین اپنے کارکنوں کو عدالتی آداب سکھائیں،ایسے واقعات آئندہ رونما ہوئے تو پابندیاں لگانا ناگزیر ہو گا۔لاہورہائی کورٹ کیروبرو7مئی کو عمران خان کی آمد کے موقع پرپی ٹی آئی کے کارکنوں کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی طرف سے وضاحت پیش کی گئی،جس میں موٴقف اختیارکیاگیاکہ ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی کے کارکن شریک نہیں تھے،عدالتوں کااحترام کرتے ہیں ،توہین کاسوچ بھی نہیں سکتے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عمرعطابندیال نے عمران خان کی وضاحت قبول کر لی،تاہم قرار دیا کہ سیاسی قائدین اپنے کارکنوں کو عدالتی آداب سکھائیں،عدالت معاملے کو طول نہیں دینا چاہتی،تاہم آئندہ ایسے واقعات رونما ہوئے تو پابندیاں لگانا ناگزیر ہوگا۔