12 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:55
عمران خان صرف سوشل میڈیا کے لیڈر ہیں، عابد شیر علی
جیو نیوز - ملتان…وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف سوشل میڈیا کے لیڈر ہیں،عمران خان کبھی عدلیہ پر الزامات لگاتے ہیں اورکبھی میڈیا پر، انہیں اپنا علاج کراناچاہیے۔ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوں،لیکن جس شخص کی زبان اور اقدامات ایک جیسے نہ ہوں وہ قوم کو کیا دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ پر حملہ کیا،عمران خان سوشل میڈیا کے لیڈرہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں ناکام ہوچکے ہیں،ان کے پاس الزامات کے کوئی ثبوت نہیں اور ان کے خلاف فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔