12 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:11
یوتھ لون ا سکیم : قرض درخواستوں کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم یوتھ لون ا سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کے لیے موصول نئی درخواستوں کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ نیشنل بینک حکام کے مطابق حکومت نے فروری میں ہونے والی پہلی قرعہ اندازی میں 5 ہزار سے زائد قرض درخواستیں منظور کی تھیں جبکہ دوسری قرعہ اندازی آئندہ ماہ ہوگی۔حکام کے مطابق یوتھ لون اسکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں مجموعی طور 6 ارب روپے نوجوانوں کو فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق کاروبار شروع کرنے کے لیے حکومتی اسکیم کے تحت انتہائی کم شرح سود پر سستے قرضوں کی فراہمی سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور غربت میں بھی کمی آئے گی۔