12 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:43
الطاف حسین کوپاسپورٹ نہ ملاتوسال بھرکیلئے کراچی بندکرسکتے ہیں،طاہرمشہدی
جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر طاہرمشہدی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا پاسپورٹ اورشناختی کارڈجاری نہ ہواتوایک سال کے لیے کراچی بندکرسکتے ہیں۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے طاہرمشہدی کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین کوپاسپورٹ اورشناختی کارڈ کیلئے درخواست دیے ایک ماہ ہوگیا، حکومت نے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر اب تک کوئی جواب نہیں دیا، سینیٹ قائمہ کمیٹی میں نادرا حکام نے جھوٹ بولا کہ الطاف حسین کی درخواست نہیں ملی۔ الطاف حسین کو اب تک پاسپورٹ اورشناختی کارڈجاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم نے احتجاجاً سینیٹ سے واک آوٴٹ کیا۔