تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:0

ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اورڈی جی پاسپورٹ کابیان انتہائی دکھ کاسبب بنا،الطا ف حسین

جیو نیوز - لندن…ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اورڈی جی پاسپورٹ کابیان انتہائی دکھ کاسبب بنا،4اپریل2014ء کو نیکوپ کیلئے واجدشمس الحسن کی موجودگی میں نادرا کو درخواست دی۔ الطاف حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نادرا کے عملے نے میری تصویر بنائی، فنگر پرنٹ لیے، مطلوبہ فارم پر کیا، فیس ادا کی، نادرا کے عملے نے جو دستاویزات مانگیں وہ انہیں فراہم کیں۔ متحدہ کے قائد نے کہا کہ وزارت داخلہ واجد شمس الحسن سے گواہی لے سکتی ہے، درخواست کی رسید بطور ثبوت پاس ہے، رسید کا ٹوکن نمبر 2اور ٹریکنگ آئی ڈی503601007637 ہے۔ 7اپریل کو تسنیم اسلم نے بریفنگ میں کہا کہ الطاف حسین کی درخواست مل گئی ہے، لیکن آج کہا جا رہا ہے کہ محکمہ داخلہ کو درخواست نہیں ملی، وزارت داخلہ اور نادرا حکام بتائیں کہ شناختی کارڈ کتنے دن میں بنا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام معاملے کو بگاڑنے کے بجائے دانشمندی کا مظاہرہ کریں، تحقیقات کرائی جائیں کہ کروڑوں عوام کے قائدکے ساتھ ایسا سلوک کرنے کے پیچھے کون ہے؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.