12 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:16
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کردیے
جیو نیوز - اسلام آباد… پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دیے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بے بنیاد اور حقائق کے منافی الزامات سے دونوں ایوانوں کا وقار مجروح ہوا۔پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات پر حتمی رپورٹ تشکیل دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمشید دستی کے فراہم کردہ ثبوت ناکافی ہیں۔ خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں جمشید دستی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کی تجویز بھی دی ہے۔