12 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:32
نوازشریف نے عمران کو مذاکرات کی دعوت دی، مذاق نہیں کیا، سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی کوئی مذاق نہیں کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنا چاہے احتجاج کر لیں بالآخر انہیں اسمبلی اور مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا،عمران خان کے مطالبے پر 4حلقوں میں دوبارہ گنتی کرانے پر تیار ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کراسکتے ہیں لیکن انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ممکن نہیں۔