تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:8

فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش ،مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

جیو نیوز - فیصل آباد… فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش کے دوران فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں 18 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ادھر فیسکو ذرائع نے کہا ہے کہ بجلی کی بحالی کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے ، فیسکو حکامکے مطابق فیسکو ریجن میں 110 فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.