12 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:8
پاکستان میں کسی میڈیا ہاؤس کو فنڈز فراہم نہیں کیے، امریکی سفارتخانہ
جیو نیوز - اسلام آباد…ترجمان امریکی سفارتخانہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کسی میڈیا ہاوس کو کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے،میڈیا سمیت مختلف تنظیموں کو پیشہ ورانہ ترقی اور تربیت کے مواقع دیتے ہیں ۔ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ میڈیا پرسنز کا ایکسچینج پروگرام بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کسی میڈیا گروپ کو فنڈنگ فراہم کرنے کی خبریں بے بنیاداور گمراہ کن ہیں۔