12 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:8
این اے 122کے ریکارڈکی انسپکشن کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن بھجوا دیاگیا
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے ریکارڈکی انسپکشن کا معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی افسر فارغ نہیں، وہ پہلے ہی بہت مصروف،ہیں۔ جوڈیشل آفیسر الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہی انتخابی عمل کا حصہ بنے تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی حلقہ این اے122 کے انتخابی ریکارڈ کی انسپکشن کا الیکشن کمیشن کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کیس نمٹاتے ہوئے واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کسی جوڈیشل آفیسرکو کیسے حکم جاری کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن چاہے تو وفاقی حکومت کے کسی انتظامی افسر کو مقرر کر سکتا ہے اور اگر جوڈیشل آفیسر سے انسپکشن کرانا مقصود ہو تو الیکشن کمیشن ہائیکورٹ سے درخواست کرے۔