12 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:8
47 سال قبل تعمیر ہونے والا ٹھٹھہ سجاول پل مخدوش ہوگیا
جیو نیوز - ٹھٹھہ…دریائے سندھ میں ٹھٹھہ کے مقام پر 47 سال قبل تعمیر ہونے والا ایک کلو میٹر طویل ٹھٹھہ سجاول پل مخدوش ہوگیا ہے۔ سجاول میں دریائے سندھ پر واقع پل تاریخی اہمیت رکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین تعمیر کابھی شاہکار ہے لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اس پل کی حالت روزبروز خراب ہوتی جارہی ہے۔ اس پل کے پلر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں جن میں دراڑیں اور گڑھے پڑ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھرکول فیلڈ کو جانے والی چارسو ٹن وزنی مشنری پل سے گزارنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس پل سے وزنی گاڑیاں گزرتی ہیں جو اِس پل کی مدت تیزی سے کم کررہی ہیں۔