12 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:12
الیکشن کمیشن کے ممبران نے عمران خان کے مطالبے پر استعفیٰ مسترد کردیا
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن کے ممبران نے عمران خان کی جانب سے استعفیٰ کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف الزامات پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن کے چاروں ممبران کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر المک کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا اور درخواست کی جائے گی کہ ان الزامات پر سخت موقف اختیار کیا جائے۔۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن ممبران کا موقف ہے کہ ان کی تقرری میرٹ پر ہوئی ان کی کوئی سیاسی وابستگیاں نہیں اور وہ جون 2016 تک اپنی آئینی مدت پورے ہونے تک بطار ممبران الیکشن کمیشن کام جاری رکھیں گے۔