تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:17

حضرت علی کے یوم ولادت پر ٹی این ایف جے کے تحت جشن کا اعلان

جیو نیوز - اسلام آباد… امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب  کا یوم ولادت پرنور منگل 13رجب کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس مناسبت سے 11-13رجب عالمی جشن مرتضوی منانے کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں ،دیہاتوں ،قصبوں کی مساجد امام بارگاہوں ،اولیائے کرام کی درگاہوں پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام جشن اورمیلاد کی بڑ ی بڑی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں نعت خوان ،ثناء خوان،قصیدہ ،منقبت خواں ،ذاکر ین عظام اور علمائے کرام حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فضائل و مناقب اجاگر کر یں گے۔یوم ولادت علی ابن ابی طالب کے موقع پر اپنے پیغام میں آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مصائب و آلا م کے خاتمے،دہشت گردی کے قلع قمع، حق کی سر بلندی اورباطل کے انہدام کیلئے سیرت علی کو شعار بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،خانہ خدا میں ولادت و شہادت کا منفرد اعزاز شاہ لافتیٰ علی ابن ابی طالب  کے سوا کسی کو حاصل نہ ہوسکا،انھوں نے کائنات میں رزم و عزم،علم و حکمت،جدوجہد و جہاد اور عدل و انصاف کا وہ سبق سکھایا جو انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے۔آپ کے بارے میں سردار انبیاء کا فرمان ہے کہ ” حق علی کے ساتھ ہے اور علی حق کے ساتھ ہے پالنے والے حق کو ادھر پھیر دے جدھر علی پھر جائے“۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اپیل کی کہ ،اسلامیان عالم حضرت علی ابن ابی طالب کے یوم ولادت پرنور کے موقع پرعالم اسلام کے اتحاد،پاکستان کے استحکام اوردہشت گردی او عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے دعائیں کریں۔درایں اثنامرکزی کنونیرعالمی جشن مرتضوی کمیٹی ٹی این ایف جے ڈاکٹرایس ایم رضوی نے ایک انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی ذات ِ مقدس نہ صرف تمام عالم اسلام بلکہ غیر مسلموں کے نزدیک بھی قابلِ احترام ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.