تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:14

254گھنٹے گزر گئے، عمران خان نے افتخار احمد کے چیلنج کا جواب نہیں دیا

جیو نیوز - لاہور…جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ جیو پر الزامات کے ثبوت پیش کریں اور اپنی ٹیم کے ساتھ آکر مناظرہ کرلیں۔254گھنٹے گزرگئے ہیں لیکن عمران خان اس چیلنج کاجواب نہیں دے سکے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیو نیوز پر الیکشن 2013 کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے،اس پر جیو الیکشن سیل کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ جیو نیوز پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کریں،اس کے لیے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ آئیں اور مناظرہ کرلیں،254گھنٹے گزر جانے کے باوجود عمران خان ثبوت دینا تو درکنار اب تک افتخار احمد کے چیلنج کا کوئی جواب بھی نہیں دے سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.