13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:11
پشاور:خاتون سمیت 2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد
جیو نیوز - پشاور…پشاور کے علاقے حیات آباد سے دو بوری بند لاشیں ملی ہیں، ایک لاش خاتون کی ہے۔ پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں برساتی نالے سے دو بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی کلیئرنس کے بعد بوریان کھولی گئیں، تو اس میں ایک نوجوان اور ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جنہیں تشدد کرکے قتل کیاگیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی ہیں۔ مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔