تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:21

الطاف حسین کوشناختی کارڈ نہ دینے پر متحدہ کا قومی اسمبلی سے واک آوٴٹ

جیو نیوز - اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کوشناختی کارڈ نہ دینے پر متحدہ کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٴٹ کیا اور اسمبلی کے باہر دھرنا دیا۔واک آؤٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کا کہنا تھاکہ الطاف حسین نے اپنا فارم جمع کرایا اور ان کو ٹوکن بھی ملا، الطاف حسین کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ،وزیر داخلہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں، بتایا جائے کہ الطاف حسین کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنایا جارہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.