13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:33
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
جیو نیوز - کراچی …ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں، ملک کے کچھ حصوں میں بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ صفر ہوگیا ہے،لیکن اس کے برعکس بلوچستان کے بیشتر شہروں میں 14سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے ، گھنٹوں بجلی کی بندش سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔سندھ اور پنجاب کے شہری و دیہی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے لوگ پریشان ہیں ۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کردی جاتی ہے۔خیبر پختونخوا کے شہری علاقوں میں 12اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔