13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:33
پشاور ہائیکورٹ:کوہاٹ و لکی مروت کے حراستی مراکز کے انچارج 3 جون کو طلب
جیو نیوز - پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں کوہاٹ اور لکی مروت کے حراستی مراکز کے انچارج کو تین جون کو تفصیلی جواب کے ساتھ طلب کرلیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں آٹھ لاپتا افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور حسین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔عدالت میں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر پختونخوا ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل،ڈپٹی اٹارنی جنرل ، سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوااور محکمہ دفاع کے نمائندے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ حراستی مراکز کس کے ماتحت ہیں جس پر محکمہ دفاع کے میجر علی نے کہا کہ حراستی مراکزفوج کے کنٹرول میں نہیں۔ لاپتا محمد شریف کیس میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کی جانب سے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا گیا۔مقدمے کی سماعت 3جون تک ملتوی کردی گئی ۔