تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:33

مانسہرہ :بارہویں جماعت کی طالبہ سے چلتی گاڑی میں زیادتی

جیو نیوز - مانسہرہ …مانسہرہ میں بارہویں جماعت کی طالبہ کو ساتھی طالبہ نے جھانسہ دیکر چلتی گاڑی میں اپنے 3 اوباش دوستوں سے زیادتی کا نشانہ بنوادیا۔ پولیس نے ملزمہ اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعہ مانسہرہ میں بالاکوٹ روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی بارہویں جماعت کی طالبہ ہے جو کالج سے اپنی ساتھی طالبہ کیساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی ساتھی طالبہ اوباش نوجوانوں سے ملی ہوئی تھی جس نے لڑکی کو گھر چھوڑنے کا جھانسہ دیکر ملزمان کیساتھ گاڑی میں بیٹھنے پر مجبور کیا۔ ملزمان نے چلتی گاڑی میں ہی طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کا تعلق مانسہرہ کے بااثر خاندان سے ہے۔ ڈی پی او خرم رشید کے مطابق تینوں ملزمان اور ان کی ساتھی ملزمہ کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کرلی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.