تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:33

جیو بند کیوں ہوا، پچھلے نمبروں پر کیوں گیا ، پیمرا دیکھے ،رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور

جیو نیوز - اسلام آباد…سیکریٹری اطلاعات نے قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ میڈیا کے ضابطہ اخلاق کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے لیکن میڈیا کو اپنا ضابطہ اخلاق خود تیار کرنا چاہیے ، رکن کمیٹی طلال چودھری نے کہا کہ دوسرے چینل سمجھتے ہیں کہ جیوبند ہوگا تو انہیں بزنس ملے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس ماروی میمن کی زیر صدارت ہوا جس میں ارکان نے جیو اور جنگ گروپ کے معاملے پر اپنی رائے کا اظہا رکیا۔سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ جیو سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرلی ہے۔ میڈیا کے ضابطہ اخلاق کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے، حکومت نے کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے ، جن کے لیے ضابطہ اخلاق ہے وہ خود تیار کرلیں تو عمل درآمد میں آسانی ہوگی۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وسیم اختر نے کہا کہ قومی سلامتی سے معلق بہت سی چیزوں پر پابندی ہونی چاہیے ۔مسلم لیگ ن کے طلال چودھری کا موقف تھا کہ آٹھ گھنٹے تک ایک ادارے کے خلاف بات کرنا غیر مناسب تھا، تاہم جو اٹھارہ دن سے باقی چینل پر جاری ہے وہ کیا ہے ؟۔ دوسرے میڈیا چینل سمجھتے ہیں کہ جیوبند ہوگا تو انہیں بزنس ملے گا، اب پیمرا کہاں ہیں کہ انہیں روکے ، ایسے چینلز جج نہیں کہ کسی کو غدار بنادیں۔جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور سب ایک چینل کے پیچھے پڑے ہیں کہ اسے بند کردیں ،کہیں جیو بند ہے اور کہیں پچھلے نمبروں پر چلا گیا ہے ، اب پیمرا اسے کیوں نہیں دیکھتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.