تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:41

عمران کے الزامات پراراکین الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے،خورشید شاہ

جیو نیوز - اسلام آباد…قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ فخرو بھائی کی نیت پر شک نہیں، لیکن وہ اچھا الیکشن نہ کرا سکے، ہونا تو چاہے تھا کہ ارکان الیکشن کمیشن فخرو بھائی کے ساتھ ہی مستعفی ہو جاتے، آئین اب بھی الیکشن کمیشن کے ارکان کو مزید وقت دے رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور قائد حزب اختلاف الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ انتخابی اصلاحات کا مطالبہ تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کل تحریک انصاف، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی سمیت تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم کے رابطے کا انتظار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.