13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:41
جو بھی ملک کے تحفظ کیلئے کھڑا ہوا، اسے غدار کہا گیا، خواجہ سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو بھی ملک کے تحفظ کے لیے کھڑا ہوا ، اسے غدار کہا گیا۔ انہوں نے لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ غدار تو وہ ہے جو ملک کے راز بیچے یا آئین توڑے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایسی شخصیات کو بھی غدار کہا گیا جنہوں نے 73 کے آئین پر دستخط کیے۔