13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:41
آرمی چیف نے ٹلہ رینج میں سینٹرل کمانڈ کی فارمیشنز کی مشقوں کا معائنہ کیا
جیو نیوز - جہلم…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹلہ رینج میں سینٹرل کمانڈ کی فارمیشنز کی مشقوں کا معائنہ کیا ۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا موٴثر جواب دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم کے قریب ٹلہ رینج کا دورہ کیا اور سینٹرل کمانڈ کی فارمیشنز کی بڑے پیمانے پر ہونے والی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور تیاری کا اعلیٰ ترین معیار ہی امن کے ضامن ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر طرح کے خطرات کا موٴثرجواب دینے کے لیے فوج کی آپریشنل صلاحیتیں برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آرمی چیف نے مشقوں میں مصروف جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشقوں میں پاک فضائیہ کے طیاروں، توپ خانے سمیت بڑے ہتھیاروں کے نظام نے بھی حصہ لیا۔ اس سے پہلے آرمی چیف کا ٹلہ جہلم پہنچنے پر کمانڈرسینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے استقبال کیا۔