13 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:41
عمران خان غیرسنجیدہ سیاست دان ہیں، مولانا فضل الرحمان
جیو نیوز - بنوں…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان غیر سنجیدہ سیاستدان ہیں وہ ہر مسئلے پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔بنوں کے علاقہ میواخیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا 4حلقوں پر احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے،پورے ملک کی بات ہونی چاہیے، کے پی کے حکومت خود ھاندلی کی پیدا وار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا عمران خان کو بلاوجہ اہمیت دے رہا ہے، وہ ایک غیر سنجیدہ سیاست دان ہیں، ان کا دوسرا نام یو ٹرن ہے اور وہ ہر مسئلے پر یوٹرن لے لیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن کی آشا ایک اچھا اقدام ہے جو امن قائم رکھنے کے لئے بھی ہونا چاہیے۔