تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:25

حامد میر پر حملے کے تحقیقاتی کمیشن کی کارروائی جاری

جیو نیوز - کراچی…سینئر صحافی حامد میرپر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن نے آج بھی کارروائی جاری رکھی۔ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو اور دیگر نے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔جیونیوزکے اینکر اور معروف صحافی حامد میرپر حملے کی تحقیقات کے لئے جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی اور جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل کمیشن نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کارروائی کی۔ کمیشن کے روبرو ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر، قائم مقام آئی جی غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر نیاز عباسی، ڈی ائی جی ایسٹ منیر شیخ اور ڈی آئی جی ٹریفک عارف حنیف بھی پیش ہوئے اور تحقیقات سے آگاہ کیا۔ انکوائری کمیشن میں ایڈوکیٹ جنرل عبدالفتح ملک اور جوائنٹ ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو نے بھی تحقیقاتی پیش رفت کے بارے میں کمیشن کو آگاہ کیا جبکہ ایس پی ڈاکٹر قمر عباس کی سربراہی میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی اب تک کی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.