تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:54

لاہور:انوکھاپولیس مقابلہ،مردہ ملزم ”بچاوٴ، بچاوٴ“ کی دہائی دینے لگا

جیو نیوز - لاہور…لاہورپولیس نے ایک بار پھر چار ملزم مبینہ مقابلے میں مار دیئے، ایک ملزم کو مردہ قرار دے کر پولیس وین میں ڈالا گیا تو وہ ”بچاوٴ بچاوٴ“ کی دہائی دینے لگا۔ بادامی باغ لاہور میں ہوا انوکھا مقابلہ، پولیس نے 4ملزم مار دیئے۔ لاشیں مردہ خانے منتقل کی جانے لگیں تو سرفراز نامی مردہ ”بچاوٴ بچاوٴ“ کی دلدوز آوازیں لگانے لگا۔ فرض شناس پولیس اہلکار پھر بھی اسے مردہ خانے ہی لے کر گئے، جہاں پہنچنے تک وہ واقعی مردہ ہو چکا تھا۔ پولیس جوانوں نے ایک مردہ ڈاکو کی ہتھکڑی میڈیا کیمروں کے سامنے کھولی۔ اس منظر نے بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔ پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثناء اللہ کہتے ہیں، معاملے کی انکوائری ہوگی، جب بھی کوئی ملزم مقابلے میں مارا جاتا ہے تو عدالتی تحقیقات ہوتی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مختار زخمی بھی ہوئے، جنہیں مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا، ان اہلکاروں کو میڈیا کے سامنے کیوں نہیں لایاگیا، بادامی باغ سے میوٴاسپتال کا فاصلہ 15منٹ سے زائد نہیں، زخمی ملزم کو پھر بھی اسپتال منتقل کیوں نہ کیا گیا، یہ اور اس طرح کے دیگر کئی سوالات جوابات کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.