4 جون 2014
وقت اشاعت: 22:5
الطاف حسین کی پولیس کی موجودگی میں وکلاء سے اسپتال میں ملاقات
جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین جوکہ گزشتہ روز سے پولیس کی حراست میں ہیں،ان کی بدھ کی شام اپنے وکلاء سے اسپتال میں ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی وکلاسے ملاقات پولیس کی موجودگی میں ہوئی۔ادھر اسپتال ذرائع کے مطابق الطاف حسین کے مزیدمیڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔ان ذرائع نے بتایا کہ الطاف حسین کی طبیعت پہلے سے بہترہے۔دریں اثناء گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے بدھ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کرکے ان سے تازہ ترین صورتحال معلوم کی۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنرنے اب تک کیے گئے اقدامات سے گورنرسندھ کوآگاہ کیا، اور یقین دھانی کرائی کہ الطاف حسین کومکمل سفارتی معاونت فراہم کی جائیگی۔