تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جون 2014
وقت اشاعت: 0:25

کالعدم تحریک طالبان نے فتح جنگ اور باجوڑ حملوں کی ذمے داری قبول کرلی

جیو نیوز - پشاور…کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے فتح جنگ روڈ پر خودکش حملے سمیت باجوڑ ایجنسی میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے جیو نیوز کو فون کے ذریعے بتایا کہ ٹی ٹی پی فتح جنگ میں ہونے والے خودکش حملہ سمیت باجوڑ ایجنسی میں حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ ترجمان کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں اب تک 20 سیکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں جن میں 10 کی لاشیں طالبان کی تحویل میں ہیں۔ شاہد اللہ شاہد کے مطابق تحریک طالبان نے مذاکراتی عمل اخلاص سے شروع کیا اورجنگ بندی کی لیکن اس کے باوجود لاشیں ملتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان حملوں کا جواب کارروائیوں کی صورت میں دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.