5 جون 2014
وقت اشاعت: 10:25
شہید لیفٹیننٹ کرنل ارشد حسین کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی
جیو نیوز - جڑانوالہ…کل اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل ارشد حسین کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی۔لیفٹننٹ کرنل ارشد حسین کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں فوجی افسران کے ساتھ ساتھ اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔